ظاہر جعفر کو سزائے موت، زارا نور کا عدالتی نظام پر اعتماد بحال

February 24, 2022

نور مقدم قتل کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

پاکستانی اداکارہ زارا نور کا نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کے بعد عدالتی نظام پر اعتماد بحال ہوگیا۔

نور مقدم قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں زارا نور عباس نے کہا کہ عدالتی نظام پر میرا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔

عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔