اسلام آباد میں قتل کی جانے والی 27 سالہ نور مقدم کی بہن سارہ مقدم کی ایک دلخراش انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرگردش ہے۔
سارہ مقدم نے بہن کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نورہ! میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں! میں نہیں جانتی کہ آپ کے بغیر زندگی کیسے گزارنی ہے، ہر لمحے ہم آپ کی یادوں میں جیتے ہیں۔‘
سارہ مقدم نے لکھا کہ ‘ہم نے اس سال آپ کی سالگرہ کے لیے بہت سارے منصوبے بنائے تھے، لیکن اب آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور دنیا بھی آپ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔‘
سارہ مقدم نے نور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے بغیر اب کبھی کسی کی سالگرہ اور عید نہیں منا پائیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہم سب ایک بار پھر جنت میں ایک خاندان کے طور پر دوبارہ ملیں۔ آمین۔
سارہ مقدم نے یہ بھی لکھا کہ ’نور آپ کو انصاف مل کر رہے گا کیونکہ پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔‘
صارفین کی بڑی تعداد سارہ مقدم کی پوسٹ پر ان سے اظہارِ تعزیت کررہی ہے اور صارفین اپنی حمایت کا بھی یقین دلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔