روس کیخلاف آسٹریلیا کا یوکرین کو مہلک ہتھیار دینے کا اعلان

March 01, 2022


آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کے میزائل، گولہ بارود، دیگر ملٹری ہارڈ ویئر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ان میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر نے کہا تھا کہ انہیں یوکرین سے نکلنے کے لیے پرواز نہیں لڑنے کے لیے اسلحہ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کی اپیل پر آسٹریلوی حکومت نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے بتایا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کے ذریعے 50 ملین ڈالر مالیت کی مہلک، غیر مہلک دفاعی امداد فراہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اسلحے میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔