شاہد کپور کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل، خود سے متعلق بڑا انکشاف

March 07, 2022

بالی ووڈاداکار شاہد کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنے 20 سال مکمل ہونے پر بڑا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹکے مطابق شاہد کپور نے کہا ہے کہ میرے پاس لکھنے کی صلاحیت نہیں، لیکن جو لوگ ایسا کرسکتے ہیں وہ مجھے متاثر کرتے ہیں۔

گزشتہ 19 سال میں انہوں نے کئی انداز کے کردار نبھائے اور ساتھ یہ بھی ثابت کیا کہ وہ مشکل ترین کرداروں میں ڈھل سکتے ہیں۔

شاہد کپور سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے والد پنکج کپور کی طرح فلم لکھنے یا ڈائریکٹر کرنے سے متعلق سوچتے ہیں؟

اس پر جواب دیتے ہوئے بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھ میں لکھنے کی صلاحیت نہیں،لیکن لکھنے والے یا موسیقی ترتیب دینے والے لوگ مجھے متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل یہی وہ لوگ ہے جو کسی بھی غیر موجود چیز میں سے کچھ شاندار تخلیق کرسکتے ہیں۔

شاہد کپور نے یہ بھی کہا کہ میرے والد یہ کام بہت اچھے سے کرتے ہیں، ان کا لکھا ایک خواب کی طرح ہے، میں خوش قسمت ہوں، جس نے ان کا وہ لکھا بھی پڑھا ہے جو وہ دنیا سے شیئر نہیں کرتے لیکن وہ بہت ہی شاندار ہے، مجھے نہیں لگتا یہ خوبی مجھ میں ہے۔

شاہد کپور اور پنکج کپور نے اس سے پہلے شاندار میں ساتھ کام کیا تھا لیکن اب وہ فلم جرسی میں ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔