حق کی تحریک ہے، دبانے سے دبتی نہیں بڑھتی جاتی ہے، خالد مقبول

March 09, 2022

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 35 سال میں لیبر ڈویژن نے مزدوروں کو ہمت اور حوصلہ دیا۔ جو حق کی تحریک ہے وہ دبانے سے دبتی نہیں بڑھتی چلی جاتی ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے یومِ تاسیس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ایسے ایوان کا خواب دیکھتے ہیں جہاں کسان کی نمائندگی کسان کررہا ہو، مزدور کی نمائندگی مزدور اور طالب علم کی نمائندگی طالب علم کررہا ہو۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں قومیت ایک دوسرے سے کبھی لڑی نہیں ہیں، لڑایا گیا۔ ملک میں دو قومیت ہیں، ایک ہے حاکم اور دوسری محکوم۔ ایک ظالم اور دوسری مظلوم، ایک امیر اور دوسری قوم غریب ہے۔