گھونگٹ میں بیٹھی ماں کو بچے نے کیسے پہچانا ؟

March 12, 2022

کہا جاتا ہے کہ ماں سیکڑوں افراد کی بھیڑ میں بھی اپنے لخت جگر کو پہچان لیتی ہے جبکہ ایک ننھے بچے نے گھونگٹ ڈالے دوسری خواتین کی موجودگی میں اپنی ماں کو پہچان لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک دلچسپ ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو جذباتی کر دیا۔

ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھا سا بچہ اپنی والدہ کو ڈھونڈ رہا ہے جبکہ اس دوران اس بچے کے سامنے پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے، گھونگٹ ڈالے 4 خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔

گھونگٹ میں ایک ہی جیسی نظر آنے والی یہ چاروں خواتین بچے کو اپنی جانب بُلا بھی رہی ہیں اور گود میں اٹھانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں جبکہ اس کوشش کے باوجود بچہ بالکل بھی گھبرائے یا تذبذب کا شکار ہوئے بغیر اپنی والدہ کو پہچان کر اُس کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔

وائرل ہوتی اس دلچسپ ویڈیو کو تا حال ہزاروں انٹرنیٹ صافین لا ئیک اور شیئر کر چکے ہیں۔