• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کی امریکی شہریت ختم کرنے کیلئے ریکارڈ کارروائی، 40 مقدمات دائر

ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو 

امریکی محکمۂ انصاف نے تاریخ میں پہلی بار قدرتی طریقے سے امریکی شہریت حاصل کرنے والے 40 افراد کی شہریت ختم کرنے کے لیے مقدمات دائر کر دیے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ان افراد پر منی لانڈرنگ، بچوں کے جنسی استحصال، ویزا فراڈ، ٹیکس چوری اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔

شہریت ختم کرنے کے لیے نشانہ بنائے گئے افراد میں میکسیکو، پاکستان، چین اور سیرا لیون سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہیں جبکہ 2 افراد پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش کے مطابق یہ جدید امریکی تاریخ میں شہریت ختم کرنے کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ شہریت ختم کرنے کے قوانین کے استعمال کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بعض افراد بے وطن ہو سکتے ہیں۔

امریکا میں پیدائشی شہریت ختم کرنے کی ٹرمپ کی کوشش بھی قانونی چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید