یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب میں معتدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی گروپ کے ترجمان کے مطابق ریاض ایئر پورٹ اور رابغ میں آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ابہا ایئر پورٹ، خمیس مشیط ایئر بیس اور دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔
حوثی گروپ کے مطابق یہ حملے سعودی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فی الحال ان حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
حوثی گروپ کی جانب سے یہ دعوے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حوثی حملوں کے بعد اجتماعی دفاعی اقدامات فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔