ضلع کیچ کے بچے کا ڈانس انٹرنیٹ پر وائرل

March 15, 2022

صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے وائرل ہونے والی ایک بچے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ضلع کیچ سے ایک اسکول کے بچے کی ڈانس کرتے ہوئے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اسکول کی یونیفارم پہنے بہترین ڈانس اسٹیپ کرتا ہوا یہ بچہ عمر سے لگ بھگ 9 ، 10 سال کا نظر آ رہا ہے مگر اس کے ڈانس اسٹیپ منجھے ہوئے پیشہ ورانہ ہیں۔

ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ گول دائرے میںکھڑے اپنے دیگر جماعت کے بچوں میں موجود ہے اور بھرپور ڈانس کر رہا ہے، ڈانس کے دوران یہ بچہ مشہور زمانہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کے ڈانس کی بھی نقل کر رہا ہے ۔