پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی دنیا میں آئٹم سانگ ’بلی‘ کے ذریعے انٹری لینا میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔
مہوش حیات نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور فلمی سفر سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’بلی‘ پر پرفارم کرنا میرے لیے نہایت دلچسپ لیکن چیلنجنگ تجربہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں تھکی ہوئی بھی تھی، جسم پر چوٹیں بھی تھیں اور کافی نروس بھی تھی، لیکن جب میں سیٹ پر پہنچی اور پورا ماحول دیکھا تو حیران رہ گئی، یہ ڈراموں سے فلموں کی طرف میرا بڑا اور بولڈ قدم تھا، جو غلط بھی جا سکتا تھا، مگر مجھے یقین تھا کہ میرا چہرہ فلموں کے لیے موزوں ہے۔
مہوش حیات نے بتایا کہ سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک ڈرامے کے دوران مجھے کہا تھا کہ مجھ میں فلم اسٹار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں، بعد ازاں ہدایت کاروں نے میری پرفارمنس دیکھ کر مجھے فلم میں کاسٹ کیا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہدایت کاروں نے اس گانے کو اس انداز میں فلمایا کہ وہ فلم کا قدرتی حصہ محسوس ہوا، جیسے کسی گینگسٹر پارٹی کا سین ہو۔
دوسری جانب اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی شو میں ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ اصل پرفارمر تو مہوش حیات تھیں، ہم صرف ان کے ڈانس پر ری ایکٹ کر رہے تھے، شوٹنگ کے دوران لوکیشن کا مالک مہوش کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے اتنا محو ہو گیا کہ اونچائی سے گر پڑا۔
واضح رہے کہ مہوش حیات جلد فلم زومبیڈ میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔