ثناء جاوید کے ہاتھوں سے برانڈز بھی نکلنے لگے

March 16, 2022

پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ ثناء جاویدکے منفی رویئے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بعد اب پاکستانی برانڈز بھی کترانے لگے ہیں۔

ایک پاکستانی مشہور کلوتھنگ برانڈ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے ثناء جاوید سے متعلق ایک اہم اعلان کا گیا ہے۔

برانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ثناء جاوید پر لگنے والے الزامات کے پیش نظر وہ اپنے برانڈ سے جڑی اداکارہ کو الگ کر رہے ہیں، ثناء جاوید پہلے اس برانڈکی ایمبیسیڈر اور عید کیمپین کا حصہ تھیں مگر اب وہ برانڈ سے منسلک نہیں ہیں۔‘

کلوتھنگ برانڈ کی جانب سے حال ہی میںپیش آنے والے ایک نا خوشگوار واقعے سے متعلق بھی لکھا گیا ہے۔

برانڈ کا سوشل میڈیا اسٹوری میں کہنا ہے کہ ’ایک شوٹ کے دوران اداکارہ ثناء جاوید اور ماڈل منال سلیم کے درمیان ہونے والی ناچاقی سے بہت مایوسی ہوئی، اس شوٹ کو پورا کرنے کے لیے برانڈ کو مزید پیسہ لگا کر نئے آرٹسٹ کے ساتھ شوٹ کرنا پڑا تھا۔‘