اپنی زندگیوں کو قرآن کریم کے تابع کرنے کے ساتھ سیرت نبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم پرمکمل کرناہوگا،علمائے کرام

March 17, 2022

کیتھلے (محمد رجاسب مغل )خطہ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا صوفی محمد یعقوب رحمتہ اللہ علیہ آف بگھار شریف کا 23واں سالانہ عرس جامعہ مسجد غوثیہ کیتھلے میں منعقد ہوا ۔اس موقع سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف پروفیسر ڈاکٹر ساجدالرحمٰن نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہرخطہ میں امتِ مسلمہ مختلف مسائل و مشکلات اورخطرات و چیلنجز سے دوچار ہے مسلمان آج زندگی کے ہرمیدان میں مشکلات و خطرات کے نرغے میں ہیں معاشرتی،تہذیبی، تمدنی، لسانی، سیاسی، اقتصادی اور عقیدہ کےلحاظ سے خطرات و چیلنجز کا سامنا ہے اس کی وجہ خوف خداا کا نہ ہونا ہے جب تک دل میں ڈر اور خوف خداوندی نہیں ہوگا انسان جرائم سے باز نہیں رہ سکتادنیا میں فسق و فجور، مار دھاڑ، بدنیتی اور فسادات عام ہوتے جارہے ہیں جس کی زندہ مثال آج کل معاشرت میں درندگی کے ہونے والے واقعات ہیں اگر خوف خدا دلوں میں ہو تو انسان کو جرائم کی ہمت ہی نہیں ہوگی چا ہےتنہائی میں ہو یا مجمع میں ہو وہ ہر جگہ اور ہر حال میں گنا ہ اور جرم سے بچے گا ۔خوف خداتعلیم وتربیت اور بزرگان امت کی محبت سے پیدا ہوتا ہے والدین کی تربیت اورصالحین کی محبت ہی نسل نو کو بے راہ روی سے بچاسکتی ہےانہوں نے کہا کہ ہمارا تفاخر قوم اور قبیلہ نہیں بلکہ اسلام اور غلامی رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم ہےتمام معاملات میں حضور نبی کریم ﷺ کی اطاعت واتباع کی جائےاللہ رب العزت نے اپنی ذات باری کیساتھ محبت کرنے والوں کا دعویٰ محبت پرکھنے کیلئے اپنےآخری نبی و رسول حضرت سیدنا محمد رسول اللہﷺ کی اتباع کو معیار ٹھہرایا ہے ایمان کے وجود کادارومدار محبت رسول اللہ ﷺ پر ہے مسلمان ا س وقت کامیاب و کامران ہو گا جب ا س کےدل میں رسول کریمﷺ کی محبت وعقیدت تمام مخلوقات سے زیادہ ہو۔ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن کریم کے تابع اور سیرت نبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کو مینارہ نور بنانا ہوگا۔آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر نورالعارفین صدیقی نے کہا کہ اسلام ہمیں امن و محبت کا درس دیتاہے صوفیا ء کرام نے امن و محبت کے فروغ کیلئے ہمیشہ تقویٰ کاراستہ اختیار کیا ۔عرس کی تقریب سے علامہ خورشید عالم صابری ،محمد بختیار پیرزادہ ،مولانا عمرحیات قادری ، پیر سید دلیر علی شاہ ،مولانا نصیر اللہ نقشبندی ،قاری محمد عاصم ،مولانا غلام جیلانی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کاملین کی تعلیمات سے الفت ومحبت ،اخوت بھائی چارے اورانسانی ہمدردی کادرس ملتا ہے انتہاء پسندی ودہشت گردی خاتمے اورپوری دنیا کو امن کاگہوارہ بنانے کیلئے اولیاء اللہ کے’’ فلسفہء رواداری‘‘ کواپنانا اورپھیلانا ہوگا ۔اس موقع پرحافظ امجد محمود بگھاروی،سید صبیح رحمانی،حافظ عبدالقادر نوشاہی ،شہباز کیانی اور دیگر نے ہدیہِ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔