سلواکیہ پولیس نے یوکرینی بچوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

March 20, 2022

جنگ سے متاثر ہو کر ہجرت پر مجبور ہونے والے یوکرینی بچوں کے ساتھ سلواکیہ پولیس آفیسرز کی کھلینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں، جبکہ ویڈیو پولیس ڈپارٹمنٹ کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلواکیہ پولیس کے دو آفیسرز یوکرینی بچوں کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں جس کے باعث بچے بھی بہت خوش دکھ رہے ہیں۔

پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ’بچوں کی طرف سے مزے کرنا اور ان کا ہنسنا ہمارے لیے بہت ہی حیرت انگیز اور خوش گوار لمحہ ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اہلکار نے بچے کو اپنی گود میں اٹھایا ہوا ہے اور وہ اپنے ساتھی کے ساتھ مستیاں کرتا ہوا نظر آرہا ہے، جسے دیکھ کر دونوں بچے خوب محظوظ ہونے کے ساتھ انتہائی خوش خوش نظر آرہے ہیں۔