بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنر، برگر بیچتے بیچتے ’ایچ ایس وائے‘ کیسے بنا ؟

March 22, 2022

پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت چھوٹی عمر ہی سے اپنے اخراجات خود اٹھانا شروع ہو گئے تھے، وہ جس بھی مقام پر ہیں بہت محنت سے پہنچے ہیں۔

فیشن ڈیزائننگ کے بعد شوبز انڈسٹری میںبھی کامیاب انٹری دینے والے ایچ ایس وائے کے ماضی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے جہاںاپنے ڈراموں، نئی فلم ’عشرت، میڈ ان چائنا‘ اور دیگر پروجیکٹس سے متعلق بات کی ہے وہیں انہوںنے اپنے بے سہارا، تلخ ماضی سے لے کر ڈیزائنر تک کے سفر سے متعلق بھی بتایا ہے۔

ایس ایچ وائے کا بتانا ہے کہ ’وہ 14 سال کی عمر ہی سے اپنے اخراجات اٹھانے کے لیے محنت مزدوری کرنے لگ گئے تھے جس میںبرگر بیچنا بھی شامل تھا، وہ سنگل پیرنٹنگ (علیحدگی کے بعد والد یا والدہ میںسے کسی ایک کا بچے کو پالنا) میں بڑے ہوئے ہیں۔‘

انہوںنے کہا کہ ’برگر بیچنے کے ساتھ انہوں نے اسی دوران لائبریری میں بھی ملازمت کی تھی۔‘

ایچ ایس وائے کا مزید کہنا تھا کہ ’انہوں نے اپنی کمائی سے بچائے ہوئے چند ہزار روپوں سے کاروبار شروع کیا تھا، انہوں نے کلوتھنگ برانڈ ’ایچ ایس وائے‘ کی بنیاد محض 25 ہزار کی مدد سے رکھی تھی جو کہ پاکستان کا معروف ترین برانڈ بن چکا ہے ۔‘

حسن شہریار یاسین کا اپنے انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ ’انہوںنے آج تک زندگی میںہر کام صفر سے شروع کیا ہے چاہے وہ اداکاری، میزبانی کا پیشہ ہو یا پھر فیشن ڈیزائننگ کا کاروبار۔‘ّ