سپریم کورٹ: آرٹیکل 63اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کیلئے لارجر بینچ تشکیل

March 22, 2022

آرٹیکل 63 اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 24 مارچ کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔