مریم نفیس نکاح کیلئے خوبصورت دُلہن بن گئیں

March 25, 2022

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اپنی زندگی کے خوبصورت اور اہم ترین دن، نکاح کے لیے حسین دُلہن بن گئی ہیں۔

مریم نفیس کی دُلہن بنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے اُن کے مداحوں، انٹرنیٹ صارفین اور شوبز انڈسٹری کے فنکاروںکی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس آج رشتہ ازدواج میںمنسلک ہونے والی ہیں، اُنہوںنے اپنے اس بڑے دن کے لیے سفید رنگ کے عروسی لباس اور سنہری زیورات کا انتخاب کیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ مریم نفیس کی رسمِ حنا کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں۔

مریم نفیس اپنی اِن تصویروں میں کافی خوش اور پر اعتماد دکھائی دے رہی تھیں۔