عاصم اظہر اور میرب کے دبئی میں سیر سپاٹے

March 25, 2022

انسٹاگرام

حال ہی میں منگنی کرنے والی میرب اور عاصم اظہر کے دبئی میں سیر سپاٹوں کے چرچے ہیں۔

عاصم اظہر نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی جہاں انہوں نے خصوصی پرفارمنس بھی دی۔

بعد ازاں میرب نے عاصم اظہر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اُن کا تعارف ’ایکسپو کے شو اسٹوپر‘ کے طور پر کروایا۔

یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے میرب کو ’سپورٹ سسٹم‘ قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے اپنے تعلقات سے متعلق افواہوں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہوئے ان سے منگنی کی تصدیق کی۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ منگنی ہوجانے کی تصدیق کی۔ دونوں نے مداحوں سے نیک خواہشات اور رشتے کے مزید مضبوط ہونے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔