پنجاب حکومت کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

March 25, 2022

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے حکم پر 7 ماہ عمل نہ ہونے پر دائر کی گئی تھی۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا اعلان 29 مئی کو کر رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے انتخابات ہونے والے ہیں، صوبائی حکومت نے جان بوجھ کر عمل درآمد میں تاخیر نہیں کی، عدالت توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کرے۔

عدالتِ عظمیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کے بیان پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔