بزدار کا استعفیٰ، پرویز الہی اور عثمان بزدار کی ساتھ تصویریں گردش کرنے لگیں

March 29, 2022

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کرنے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پرویزالٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

پرویز الہی کے بیٹے مونس الہیٰ نے والد کی عثمان بزدار کے ہمراہ ایک تصویر گزشتہ برس شیئر کی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ یہ یادگار تصویر اس پرانے وقت کی ہے کہ جب پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب اور عثمان بزدار تحصیل ناظم تھے۔

مونس الہیٰ کی جانب سے شیئر کی جانے والی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی تصویر ق لیگ کے دور حکومت کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار اس وقت ق لیگ کے ایم پی اے تھے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار 2001 میں راجن پور کوہ سلیمان کے ناظم منتخب ہوئے تھے جبکہ پرویز الہیٰ2002 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔