مریم نواز کے بعد نواز شریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل

April 25, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کے دلوں کو جیتنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

اس کی نئی مثال سوشل میڈیا پر وائرل مریم نواز کی پولیس یونیفارم میں موجودہ تصویریں ہیں۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔


خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار ہیں۔

مریم نواز شریف کی اس تقریب سے لی گئی متعدد خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔


دوسری جانب سوشل میڈیا پر مریم نواز کا اُن کے والد میاں محمد نواز شریف سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز کی وردی میں تصویر کے ساتھ نواز شریف کی ایک تصویر ایڈٹ کی گئی ہے جس میں نواز شریف بھی پولیس یونیفارم میں دیکھے جا سکتے ہیں۔


دوسری جانب فیس بُک پر بھی نواز شریف کی پولیس کے یونیفارم میں تصویر وائرل ہے جس سے متعلق ’وینٹیج پاکستان‘ نامی پیج کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کی یہ تصویر 1980ء کی دہائی کی ہے۔

4 سال پرانی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف جنرل غلام گیلانی کے ساتھ سول ڈیفنس کی وردی میں ملبوس کھڑے ہیں۔


کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف 1980 کی دہائی میں سول ڈیفنس لاہور میں تھے، بعد میں اُنہوں نے نائب تحصیلدار کے عہدے کے لیے گورنر پنجاب جنرل غلام گیلانی کو درخواست دی تھی۔