• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا بیان سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا ووٹ جائز، ناجائز کی بحث سے وفاداریاں تبدیل کرنے کی تاریخ کو زندہ کرے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا کہ اسمبلیوں کے پاس اس کا تدارک نہیں، لہٰذا آئین کی عدالتی تشریح ناگزیر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پھر بھی جو کچھ ہوگا وہ 1958 سے قبل جو میوزیکل چیئرز کے کھیل ہوا کرتے تھے، انہیں بھی مات دے جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد اس پر ووٹنگ سات دن کے اندر ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات اکتیس مارچ تک ملتوی کیا گیا ہے، ووٹنگ اکتیس مارچ کو بھی ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید