• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے سندر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق سندر کے رہائشی عثمان نے ایشاء نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان جھگڑا رہنے لگا۔

پولیس  نے بتایا کہ عثمان نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے ایشاء کو گولیاں ماریں، پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

 ایشاء کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی پستول قبضے میں لے کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید