تبدیلی سرکار کا پٹرول ختم ہو گیا، ریحام خان

March 30, 2022

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا ہے۔

ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کا پٹرول ختم ہوگیا۔


واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔