کراچی، اپوزیشن کی چال ناکام بنانے کی خوشی میں PTI کا جشن

April 04, 2022

عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کی چال ناکام بنانے کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میںجشن منایا۔

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر رات کو کارکنوں نے رقص کیا جبکہ دیگر مختلف شہروں میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

علاوہ ازیںتحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد ڈی چوک پر افطاری کے بعد آتش بازی اور جشن کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔