غداروں کو ڈی چوک پر کھڑا کر کے پھانسی دے دی جائے، مراد سعید

April 04, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن انتخابات سے بھاگ رہی ہے، غداروں کو ڈی چوک پر کھڑا کر کے پھانسی دے دی جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو بےنقاب کر دیا، 7 مارچ کو مراسلہ ملا 8 کو اندرونی دشمن عدم اعتماد کی تحریک لائے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان سے جب امریکا کو اڈے دینے کا سوال ہوا تو انہوں نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا، شہباز شریف نے کہا ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی کیا ضرورت تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان اپنی پالیسی خود بنائے گا، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گا، میں خود کو اور قوم کو عمران خان کا مقروض سمجھتا ہوں۔