ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان

April 07, 2022

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کل پارلیمانی کمیٹی اور کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کل شام قوم سے خطاب کروں گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔