عمران خان کی برطرفی کے بعد حماد اظہر کو کیا نصیحت ملی؟

April 10, 2022

سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے عمران خان کی برطرفی کے بعد خاندانکے بڑے سے موصول ہونے والی میسج کی صورت میں نصیحت کے بارے میں بتادیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ’ آج میرے خاندان کے ایک بڑے نے مجھے یہ میسج بھیجا، لیکن آج یہ پوری قوم کی آواز ہے۔‘

حماد اظہر نے موصول ہونے والا میسج لکھا کہ ’سلام ہے اُس عظیم انسان کو جو ھمارے حصے کا کام بھی کر رہا ہے، جو حق پر ڈٹا ہے، سلام ہے اُس ماں کو جس نے یہ پیدا کیا، اور سلام ہے اُس کے ساتھیوں پر جو جم کر کھڑے ہیں۔‘

خاندان کے بڑے سے حماد اظہر کو نصیحت کی گئی کہ اُس (عمران خان) کے ساتھ ڈٹے رہنا۔

واضح رہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔