ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے؟ صحافی کے سوال پر فواد چوہدری کا جواب

April 27, 2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان سے متعلق صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے فرح گوگی پہچاننے سے انکار کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے بھی فرح کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا، پی ٹی آئی کیوں اس سوال سے بھاگ رہی ہے؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے؟

فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت سے پوچھیں، اگر مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو فرح گوگی پر کیس کردیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو کو شہباز شریف کا وزیر خارجہ بناکر بھٹو کی وراثت کو دفن کردیا ہے۔