سندھ میں دوسرے مرحلےکے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

April 29, 2022

صوبہ سندھ میں دوسرے مرحلےکے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔

کاغذات نامزدگی 8 سے 11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 15 سے 17 جون تک ہوگی۔