سندھ حکومت پر 9 ارب 20 کروڑ واجب ادا، فوری ادائیگی کی جائے، کےالیکٹرک کا خط

May 25, 2024

کےالیکٹرک نے حکومت سندھ اور واٹر بورڈ کی طرف سے جنوری سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر خط لکھ دیا۔

کےالیکٹرک نے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی سے متعلق خط سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری توانائی سندھ اور میئر کراچی کو لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر 5 ارب جبکہ سندھ حکومت پر مجموعی طور پر 9 ارب 20 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

کےالیکٹرک نے خط میں موقف اختیار کیا کہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنی کو مالی بحران کا سامنا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ مالی بحران کی وجہ سے نیٹ ورک کی مرمت میں مشکلات ہیں، فوری ادائیگی نہیں ہوئی تو شدید گرمی میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے۔