لاہور: 2 جعلی امیدوار انٹر کا امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے

May 25, 2024


لاہور تعلیمی بورڈ کے حکام نے بیدیاں روڈ کے امتحانی مرکز پر 2 جعلی امیدواروں کو انٹر کا امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا۔

بورڈ حکام کے مطابق دونوں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

پیپر دینے کیلئے آنیوالے جعلی امیدوار نے کہا کہ اسے اصل امیدوار نے امتحان دینے کیلئے 10ہزار روپے دیے تھے، جبکہ دوسرے جعلی امیدوار نے کہا کہ میرا دوست بیمار تھا اس لیے اس کی جگہ پیپر دینے آیا۔