کوٹ ادو: ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر، 11 افراد جاں بحق

May 25, 2024


کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں میانوالی روڈ پر ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں مسافر وین میں سوار 11 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے تھا اور وہ بھکر میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہے تھے۔ مرنے والے افراد میں 3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔