شہزاد اکبر کا خواجہ سعد رفیق کے بیان پر رد عمل

May 02, 2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں مشیر احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جتنی ترلے منتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیں، ان کا گواہ محمد معظم علی ہے۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ میں تو نہیں بھاگا، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سعد رفیق آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو ڈائریکٹ انہیں مخاطب کریں۔