• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا،خواجہ سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا۔

 اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کو روڈ رولر کی طرح استعمال کرنے والے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اوّل کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید