کراچی میں 4200 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، کراچی پولیس چیف

May 02, 2022

فائل فوٹو

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ میری عید کی شاپنگ گھر والوں نے کی ہے۔

کراچی پولیس چیف نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے عید بازاروں کا دورہ کیا اور کہا کہ خوشی ہے کہ شہر قائد میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 4200 کے قریب مقامات پر نمازِ عیدالفطر کے اجتماعات ہوں گے، 12 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار اس دوران فرائض انجام دیں گے۔

غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ جب تک عوام تعاون نہیں کریں گے، پولیس کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے عید کے لیے شاپنگ خود نہیں کی، میرے لیے یہ کام گھر والوں نے کیا ہے۔