پشاور: ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار 50 افراد جیل منتقل، پولیس حکام

May 02, 2022

پشاور میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار 50 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون الرشید کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں 50 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو عدالت پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کے 46 مقدمات درج کیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلائے گئی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سمیت مقامی سطح پر ملوث عناصر کی نشاندہی کا عمل جاری رہے گا تاکہ قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ممکن ہو۔