• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ ختم نہیں ہوئی، پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا: عبدالباسط

سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن اور عوام کا دباؤ ہے کہ جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور عوام نریندر مودی سے پوچھ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟

سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو چوکنا رہنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید