جدہ ایئرپورٹ پر غیرمعمولی رش، تمام بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

May 03, 2022

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش کی وجہ سے پی آئی اے سمیت مختلف غیرملکی ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایسے میں پی آئی اے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفسر (سی ای او) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جدہ ایئرپورٹ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور حکام سے پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کو تاخیر سے متاثرہ مسافروں کو ہوٹل فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔

پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر طارق مجید 3203438 54 +966 یا نائب اسٹیشن منیجر خضر 4553342 55 +966 سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں سے متعلق معلومات پی آئی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔