کراچی، پیٹرول پمپ پر وین میں آتشزدگی، 4 خواتین زخمی

May 05, 2022

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر پیٹرول پمپ پر وین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث وین میں سوار 4 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، چاروں خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

وین میں آگ لگنے کا سبب فوری طور پر معلوم نہیںہوسکا۔