اصل میں گھر وہ ہے جہاں ماں ہو، مہوش حیات

May 06, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ اصل میں گھر وہ ہوتا ہے جہاں ماں موجود ہو۔

مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیملی کے ساتھ ساتھ اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کو اپنی والدہ، بڑی بہن اور بھائی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’فیملی کے ساتھ عید منانے کے لیےگھر واپس آنا بہت اچھا ہے‘۔

اُنہوں نےعید کے پرمسرت موقع پر گھر میں والدہ کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بات بالکل سچ ہے کہ اصل میں گھر وہ ہوتا ہے جہاں ماں موجود ہو، ماشاءاللہ‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’سب کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں‘۔