کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی ایک اور سنچری

May 13, 2022

پاکستانی بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اور سنچری اسکور کر ڈالی۔

شان مسعود رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے ووسٹر شائر کے خلاف 115 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

پاکستانی بیٹر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ کی 7 اننگز میں 3 سنچریاں ہوگئی ہیں، جبکہ وہ 800 سے زائد رنز بناچکے ہیں۔