ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے خلاف اپیل مسترد

May 14, 2022

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سابق صدر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سے پابندی ہٹانے کی اپیل دائر کررکھی تھی، تاہم عدالت نے مقدمے کو خارج کر دیا ۔ مقدمے میں دلیل دی گئی تھی کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونے سے آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹوئٹر نے ٹرمپ کی صدارت کے آخری دور میں ان کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔