سیالکوٹ، بلا اجازت پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن

May 14, 2022

سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے مزاحمت کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گزشتہ روز سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے۔ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی۔