پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ‘رانا غفار طالب

May 16, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ 220 کے صدر رانا غفار طالب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا جس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگت رہی ہے لیکن مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کے شانہ بشانہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، عمران نیازی اور اس کی نااہل کابینہ کی کرپشن قوم کے سامنے آ رہی ہے لیکن افسوس کہ یوتھ کو اس کی سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ جس نے غریبوں کو نہ نوکریاں دیں نہ گھر دئیے لیکن انہوں نے کرپشنولوٹمار کی انتہا کردی۔