میری اور عاصم کی منگنی نہیں ہوئی: میرب علی

May 16, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور عاصم اظہر کی منگنی نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر میرب علی کے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی اور عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

انٹرویو میں میزبان نے میرب علی سے سوال کیا کہ ’کیا آپ کا نکاح ہوگیا ہے؟ جس پر میرب نے کہا کہ ’نہیں ابھی نکاح نہیں ہوا ہے۔‘

میرب علی نے کہا کہ ’میری اور عاصم کی منگنی نہیں ہوئی بلکہ امام ضامن باندھا گیا تھا اور ساتھ ہی گھر کے افراد کی موجودگی میں بات پکّی ہوئی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا تھا۔

عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔