نشتر سمیت دیگر ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 250 مریض رپورٹ

May 19, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) گرمی کی شدت میں اضافہ، کھانے پینے میں بے اعتدالی گیسٹرو کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن گئی، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس مرض کی لیپٹ میں ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے ہیں ، گزشتہ روز نشتر سمیت دیگر ہسپتالوں میں 250 مریض رپورٹ ہوئے ،جن میں سے 111 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ باقی مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ان میں 100مریض نشتر ہسپتال، چلڈرن کمپلیکس میں 80جبکہ فاطمہ جناح و یمن ہسپتال میں 20 اور دیگر نجی میں 50 مریض داخل ہوئے ہیں۔