ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

May 19, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ فیضان میمن کریم کی قتل کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ہائی کورٹ میں ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ فیضان میمن کریم کی قتل کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیضان کریم میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد ملزم فیضان کریم میمن احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ فیضان کریم ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ فیضان کریم کے خلاف محمد سچل نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈائریکٹر ایم ڈی اے اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ اپنے ساتھیوں سمیت آئے اور میرے بھائی پر فائرنگ کردی۔ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے میرا بھائی دین محمد انتقال کرگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر تاج دین کے قتل کا الزام ہے۔