شادی کی تقریب میں آتش بازی، دولہا کا چچا اور 3 سیکورٹی گارڈ گرفتار

May 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جہانگیر آباد میں شادی کی تقریب میں پٹاخوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں پولیس نے دولہا کے چچا اور تین سیکورٹی گارڈز کو گرفتارکر لیا، تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود جہانگیر آباد کے علاقے سے بارات حیدرآبادجارہی تھی اس دوران دولہا کے اہلخانہ نے آ تش بازی کی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بارات روک لی جو کہ پانچ بسو ں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل تھی ،اس دوران پولیس نے دولہاسمیت چھ افرادکو حراست میں لیکر رضویہ تھانے منتقل کردیا ، ایس ایس پی رانا معروف عثمان کے مطابق پولیس نے دولہا اور ایک رشتے دار کو چھوڑدیا اور بارات جانے کی بھی اجازت دے دی ہے ، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے دولہا کے چچا اور تین سکیورٹی گارڈ ز کو گرفتار کر کے گارڈ کا اسلحہ برآمد کرکے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا ہے۔