پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد

May 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائدکیے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی میں مردہ حشرات کی موجودگی جبکہ ڈیری پروڈکشن یونٹ کو بدبودار کریم سٹور کرنے پر 20، 20ہزار کے جرمانے کیے گئے،اسی طرح میاں چنوں میں بیکری کو ایکسپائری چاکلیٹ فلیور استعمال کرنے پر 14 ہزار، وہاڑی اور بوریوالا میں 2آئسکریم پروڈکشن یونٹس کو حشرات کی بھرمار، مکڑیوں کے جالے لگے ہونے اور قلفی کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کے استعمال پر 10، 10ہزار کے جرمانے کیے گئے۔