آرٹس کونسل پارک میں دوست لڑ پڑے،فائرنگ سے ایک زخمی

May 22, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ چہلیک کے علاقے آرٹس کونسل پارک میں دوست آپس میں جھگڑ پڑے، ایک نے فائرنگ کر کے دوسرے کو زخمی کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق فہیم اپنے دوستوں عثمان عرف گلو و دیگر کے ہمراہ پارک میں موجود تھا کہ دوستوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا، جس پر عثمان عرف گلو نے پسٹل سے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے فہیم زخمی ہو گیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ سے پارک میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔